ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

کوالالمپور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمان ثابت ہوئے، جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں تین یقینی گول روک کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مقررہ وقت تک میچ 3-3 سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے گول اسکور کیے، جبکہ منیب الرحمان کی ناقابل تسخیر گول کیپنگ نے فرانس کے حملے ناکام بنا دیے۔

میچ کا آغاز محتاط کھیل سے ہوا، پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ فرانس نے دوسرے کوارٹر میں زاویئر ایسمنژو کے گول سے برتری حاصل کی، جبکہ تیسری سہ ماہی میں وِکٹری شارلے کے گول سے اسکور 0-2 ہو گیا۔

تاہم، گرین شرٹس نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے چند منٹوں میں تین گول داغ دیے۔ افراز، سفیان خان اور محمد حمادالدین کے گولز نے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی۔

میچ کے آخری لمحات میں فرانس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ آخری لمحوں میں پاکستان کو ایک اور موقع ملا لیکن سفیان کا شاٹ ضائع ہو گیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے نروس لمحات میں حوصلہ برقرار رکھا اور منیب الرحمان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو فائنل تک پہنچا دیا۔ پاکستان کا فائنل 21 جون کو نیوزی لینڈ یا کوریا کے خلاف شام 6 بجے ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں