وفاقی حکومت کا بڑا اعلان، سولر پینل پر ٹیکس میں کمی

وفاقی حکومت کا بڑا اعلان، سولر پینل پر ٹیکس میں کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوامی دباؤ اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر سولر پینلز پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے اور مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے، اور سندھ کی جامعات کیلئے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے، جو دو ارب ساٹھ کروڑ سے بڑھا کر چار ارب ساٹھ کروڑ کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بجٹ میں سولر پینلز پر اٹھارہ  فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مسترد کر دیا تھا۔

ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ کو 42 ہزار کے برابر قرار دیتے ہوئے سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی۔دوسری جانب، کمیٹی نے کلبز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی بھرپور حمایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ ادارے صرف اشرافیہ کی عیاشی کا ذریعہ ہیں اور ان پر ٹیکس لازمی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.