شاہد رند کی بطور میڈیا کنسلٹنٹ تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج، حکومت بلوچستان کو نوٹس جاری
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے میڈیا کنسلٹنٹ شاہد رند کی تعیناتی کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری اور شاہد رند کو نوٹس جاری کر دئیے اور اگلا سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
درخواست عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد رند کی تعیناتی آئین و قانون کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ شاہد رند کو حال ہی میں حکومت بلوچستان کا میڈیا کنسلٹنٹ اور سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔