9 کروڑ کا فراڈ، درجنوں اموات، یونان کشتی حادثے کے ماسٹر مائنڈ گرفتار

9 کروڑ کا فراڈ، درجنوں اموات، یونان کشتی حادثے کے ماسٹر مائنڈ گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب 2 بدنام زمانہ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق گرفتار ملزمان مبشر علی اور شفاقت علی کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے کوٹ بیلہ سے ہے۔ ملزمان کو انتہائی خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ہوشربا انکشافات:مبشر علی پر 22 مقدمات گجرات اور 7 مقدمات گوجرانوالہ میں درج تھے۔شفاقت علی کے خلاف 10 مقدمات گجرات میں درج ہیں۔دونوں ملزمان مجموعی طور پر 39 مقدمات میں مطلوب تھے۔ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر فی کس 25 لاکھ روپے لے کر کل 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ ان شہریوں کو لیبیا کے راستے یورپ پہنچانے کی کوشش کی گئی، تاہم دورانِ سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور دیگر مفرور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ائیرپورٹس پر بھی کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ ایسے عناصر کو فرار نہ ہونے دیا جائے۔

عبدالقادر قمر نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  معصوم جانوں سے کھیلنے والے ایجنٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.