قلات: قومی شاہراہ پر خوفناک تصادم، 2 جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

قلات: قومی شاہراہ پر خوفناک تصادم، 2 جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

قلات: قومی شاہراہ این-25 پر بینچیہ کے مقام پر سدا بہار کوچ اور خضدار کوسٹر کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تیز رفتاری یا ڈرائیور کی غفلت کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں