ایران کیلئے بڑی سپورٹ،شمالی کوریا اسرائیل کیخلاف میدان میں آ گیا
تہران: صہیونی حکومت کے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد دنیا بھر سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں شمالی کوریا نے بھی ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف عسکری کارروائی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اور ہم ایران کی خودمختاری کے حق میں مکمل طور پر اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کے حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر ایران کے مؤقف کی حمایت کرے گا۔
شمالی کوریا کا یہ دو ٹوک مؤقف ایران کے لیے نہ صرف ایک مضبوط سفارتی پشت پناہی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں بدلتے ہوئے عالمی اتحادوں کا اشارہ بھی دیتا ہے۔