اسرائیل کا ایران پر حملہ، وزیر اعظم پھٹ پڑے، اقوام متحدہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ

اسرائیل کا ایران پر حملہ، وزیر اعظم پھٹ پڑے، اقوام متحدہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ

اسرائیل کا ایران پر حملہ، وزیر اعظم پھٹ پڑے، اقوام متحدہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی فوجی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہامیں آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

یہ ایک سنگین اور غیر ذمہ دارانہ کارروائی ہے جس سے پہلے ہی غیر مستحکم خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

یہ وقت ہے کہ عالمی ادارے خاموشی توڑیں اور انسانی جانوں کے تحفظ اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے واضح مؤقف اپنائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر فورم پر مظلوم کا ساتھ دیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں