حکومت بلوچستان کا بڑا اقدام: کوئٹہ میں "پیپلز ٹرین" چلانے کا اعلان

حکومت بلوچستان کا بڑا اقدام: کوئٹہ میں “پیپلز ٹرین” چلانے کا اعلان

حکومت بلوچستان کا بڑا اقدام: کوئٹہ میں “پیپلز ٹرین” چلانے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عوام کو معیاری، سستی اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان ریلویز کے تعاون سے “پیپلز ٹرین” سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرین ابتدائی طور پر سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی جس میں پاکستان ریلویز اور محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے اشتراک سے اس منصوبے کو قابلِ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق پاکستان ریلویز کے پانچ پرانے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ ٹریک کی اپ گریڈیشن سے ٹرین کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز ٹرین کوئٹہ اور گرد و نواح کے شہریوں کو روزانہ کی آمد و رفت میں آسانی، وقت کی بچت اور محفوظ سفر فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا:یہ منصوبہ عوامی سہولت، سستی ٹرانسپورٹ اور جدید سفری نظام کے خواب کی تعبیر ہے۔وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں