یوم تکبیر پر پنجاب بھر کے اسکولز کھلے رہیں گے

یوم تکبیر پر پنجاب بھر کے اسکولز کھلے رہیں گے

یوم تکبیر پر پنجاب بھر کے اسکولز کھلے رہیں گے

لاہور: پنجاب حکومت نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق، یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مارننگ اسمبلی میں خصوصی تقاریب، ملی نغمے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلے، آرٹس، اور ملی نغموں کے مقابلے بھی تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔

مزید برآں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا، تاکہ نوجوانوں میں حب الوطنی اور قومی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

یوم تکبیر کی تقریبات کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں