عید الاضحیٰ: اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تمام منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں:
سنگجانی: اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن
آئی 12: اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول
آئی 15: اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ
بہارہ کہو: اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان
لہتڑار روڈ: محمد علی
ایکسپریس وے: فہد چیمہ