سکول بس پربھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے حملے میں شہیدطلباءوطالبات کی تعداد 5 ہوگئی

سکول بس پربھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے حملے میں شہیدطلباءوطالبات کی تعداد 5 ہوگئی

سکول بس پربھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے حملے میں شہیدطلباءوطالبات کی تعداد 5 ہوگئی

خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 4 طالبات اور 1 طالب علم شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے لیے اپنی پراکسی تنظیموں کا استعمال کر رہا ہے۔ اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی خطے میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرستوں سے ضرور لیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں