وزن کم کرنے کے جدید طریقے فوری فائدہ، طویل نقصان! ماہرین کی وارننگ جاری

وزن کم کرنے کے جدید طریقے فوری فائدہ، طویل نقصان،ماہرین کی وارننگ جاری

وزن کم کرنے کے جدید طریقے فوری فائدہ، طویل نقصان،ماہرین کی وارننگ جاری

اسلام آباد: ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ وزن کم کرنے کے جدید ٹرینڈز بظاہر فوری نتائج تو دیتے ہیں، مگر طویل المدتی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ چار مقبول طریقے خاص طور پر خطرناک سمجھے جا رہے ہیں:

اوزمپیک/سیماگلوٹائیڈ انجیکشنز:

انسولین ریگولیشن کے لیے بنائے گئے یہ انجیکشنز وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ضمنی اثرات میں متلی، پٹھوں کی کمزوری اور طویل مدتی نقصانات شامل ہیں جن پر ابھی تحقیق جاری ہے۔

صرف جوس پر مشتمل ڈائٹ:

پروٹین اور فائبر کی شدید کمی کے باعث مسلز کمزور، توانائی کی سطح متاثر اور گردوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے۔

زیرو کارب ڈائٹ:

دماغی الجھن، بدہضمی، دل کی بے ترتیب دھڑکن اور غذائی توازن کا بگاڑ اس کے اہم نقصانات ہیں۔

وزن کم کرنے والی چائے اور گولیاں:

اکثر ان میں شامل غیر محفوظ کیمیکل جگر، گردوں، دل اور ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کا عمل متوازن خوراک، ورزش اور صبر و تسلسل سے اپنانا چاہیے۔ فوری نتائج کی دوڑ میں صحت کا سودا نہ کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں