اسلام آباد: لاوارث بچی کو بازیاب کرا کے والدین سے ملا دیا گیا

اسلام آباد: لاوارث بچی کو بازیاب کرا کے والدین سے ملا دیا گیا

اسلام آباد: لاوارث بچی کو بازیاب کرا کے والدین سے ملا دیا گیا

اسلام آباد کے علاقے کاک پل سے ایک لاوارث بچی کو تھانہ سہالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا۔ بچی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ شمس کالونی میں درج تھی۔ تھانہ سہالہ نے بچی کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور بعد ازاں بچی کے والدین کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے اس فوری اور مؤثر اقدام کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔ تھانہ سہالہ اور تھانہ شمس کالونی کی ٹیموں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانی ہمدردی کا بہترین مظاہرہ کیا، جس سے پولیس پر عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں