معصوموں کا قتل عام، بھارت بلوچستان میں کیا کھیل کھیل رہا ہے؟

معصوموں کا قتل عام، بھارت بلوچستان میں کیا کھیل کھیل رہا ہے؟

معصوموں کا قتل عام، بھارت بلوچستان میں کیا کھیل کھیل رہا ہے؟

کوئٹہ – وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مؤثر اور جارحانہ ردعمل کے بعد بھارت اس قسم کے بزدلانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے تاکہ بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نرم اہداف جیسے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھارت کی اخلاقی پستی اور درندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا اور دہشتگردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج بھارتی سازشوں کے خلاف متحد ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں