پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے الزامات کو قطعی طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کی۔ اس الزام کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف ان الزامات کو مسترد کرتا ہے بلکہ ان کی مذمت بھی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ “پاکستان سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات کا محافظ ہے، اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری کے ذریعے ویزہ فری رسائی فراہم کر کے اپنی عملی کمٹمنٹ کا ثبوت دیا ہے۔”

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا یہ الزام دراصل 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی اپنی جارحیت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے سے متعلق کوئی بھی الزام مکمل طور پر بے بنیاد، غلط اور حقیقت کے برعکس ہے۔ پاکستان اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے احترام اور تحفظ پر مکمل یقین رکھتا ہے۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں