سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی اصل وجہ، آصف رضا میر نے پہلی بار کھل کر بتادی
اداکار آصف رضا میر نے سابقہ بہو اور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے کی علیحدگی کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں کیونکہ انسان ہیں اور تعلقات بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔ آصف رضا میر نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ زندگی میں آگے بڑھنا ضروری ہے اور پرانے زخموں کو دوبارہ نہ چھیڑنا چاہیے بلکہ انہیں مندمل ہونے دینا چاہیے، اور یہی انہوں نے کیا ہے۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی ڈرامہ سیریز ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکارہ سجل علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروفیشنل ہونے کے ناطے سجل علی کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رشتے ختم ہو سکتے ہیں مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔
آصف رضا میر نے سوشل میڈیا پر سابقہ تعلقات پر ہونے والی باتوں اور ہم ٹی وی کی سالگرہ کی تقریب میں سجل علی اور احد رضا میر کو ایک ساتھ دیکھے جانے پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان اتنا سمجھدار ہے کہ ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا اور یہ چیزیں انہیں پریشان نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، لیکن مارچ 2022 میں ان کے درمیان طلاق کی خبریں آئیں۔ تین سال گزرنے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔