بھارت یاد رکھے: ہم نہ فلسطین ہیں نہ کمزور، حملہ ہوا تو جواب وحشیانہ ہوگا، پاک فوج

بھارت یاد رکھے: ہم نہ فلسطین ہیں نہ کمزور، حملہ ہوا تو جواب وحشیانہ ہوگا، پاک فوج

بھارت یاد رکھے: ہم نہ فلسطین ہیں نہ کمزور، حملہ ہوا تو جواب وحشیانہ ہوگا، پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے کسی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کا ردعمل نہایت سخت، فوری اور تباہ کن ہوگا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت، اسرائیل نہیں اور پاکستان، فلسطین نہیں ہے، نہ ہی ہم بھارتی تسلط کے سامنے جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں جن کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ ان حملوں میں 3896 افراد شہید ہوئے جن میں 2582 سویلین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے، اور وہاں کے حالات بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینا حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارت سے کھلے عام مدد مانگی، جبکہ بھارتی رہنما، سیاست دان اور سابق جرنیل ان کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے جن میں 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، لیکن نئی دہلی اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اگر خطے میں امن کا خواہاں ہے تو اسے حقیقت پسندی سے کام لینا ہوگا۔

وزیر اعظم نے آپریشن بنیانم مارسو میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا


وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، جناب محمد شہباز شریف نے آج پاک بحریہ کے ڈوک یارڈ کا دورہ کیا تاکہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔وزیرِ اعظم کے پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدو بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے ٹائپ 054A کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور پر سوار ہو کر کمانڈر پاکستان فلیٹ سے پاک بحریہ کی اسٹریٹجک پوزیشن، آپریشنل سرگرمیوں اور جاری آپریشن میں نمایاں خدمات کی بریفنگ لی۔وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، لڑائی کی تیاری، اور ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے قوم کی طرف سے گہری قدردانی کا اظہار کیا اور پاک مسلح افواج کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل اعتماد کا اعادہ کیا۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کی مستحکم پوزیشن، آپریشنل مہارت اور دشمن سمندری خطرات کے خلاف مو¿ثر جوابی کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت اور مکمل سمندری خودمختاری کو یقینی بنانے میں بحریہ کے اہم کردار کو خاص طور پر سراہا۔وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کی تاریخی آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ہمیشہ آپریشن دوارکا جیسے بلند شدت کے آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خاص اقدامات جناب احسن اقبال چوہدری، وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطا اللہ ترار، اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں