ٹیک کمپنی کلارنا کا AI پر بھروسہ مہنگا پڑ گیا: ملازمین فارغ کر کے بھی کسٹمر سروس ناکام

ٹیک کمپنی کلارنا کا AI پر بھروسہ مہنگا پڑ گیا: ملازمین فارغ کر کے بھی کسٹمر سروس ناکام

فِن ٹیک کی مشہور کمپنی کلارنا نے تسلیم کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کسٹمر سروس میں وہ معیار فراہم کرنے میں ناکام رہی جو انسان کر سکتے تھے۔ 2021 سے AI کے ذریعے خودکار نظام متعارف کرانے کی کوشش کی گئی تاکہ اخراجات کم ہوں اور ملازمین کی تعداد گھٹائی جا سکے، لیکن نتیجہ مایوس کن نکلا۔

کلارنا نے 2023 میں جنریٹیو AI کے ذریعے ترجمہ، آرٹ اور ڈیٹا تجزیہ جیسے شعبوں کو خودکار کر کے 10 ملین ڈالر کی بچت کی، اور ملازمین کی تعداد 5527 سے گھٹا کر 3422 کر دی۔ مگر اب کمپنی کے سی ای او سباسٹین سیمیاٹکوسکی کا کہنا ہے کہ کسٹمر سروس میں AI انسانی معیار فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور صارفین کو انسانی رابطہ لازمی فراہم کرنا ہوگا۔

کلارنا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ AI اور انسانی رابطے کے درمیان توازن رکھے گی اور ملازمین کی مکمل جگہ AI کو نہیں دے گی۔ اس تجربے نے واضح کیا ہے کہ AI کبھی بھی انسانی تعلقات اور جذبات کا نعم البدل نہیں بن سکتا۔

یہ صورتحال صرف کلارنا کی نہیں، بلکہ دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے CrowdStrike اور Duolingo کی بھی ہے، جنہوں نے AI پر انحصار کر کے افرادی قوت میں کمی کی مگر اس کے نتیجے میں روزگار کے مستقبل پر سوالات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں