بلوچستان کے ہونہار نوجوان ارجنٹینا میں مائننگ کی جدید تربیت حاصل کرینگے

بلوچستان کے ہونہار نوجوان ارجنٹینا میں مائننگ کی جدید تربیت حاصل کرینگے

ریکوڈک مائننگ منصوبے کے تحت جاری تعلیمی و تربیتی ترقیاتی پروگرام “انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام” کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ باصلاحیت نوجوان انجینئرز کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ارجنٹینا روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ نوجوان انجینئرز وہاں بیرک مائننگ کارپوریشن کے ویلاڈیرو پروجیکٹ میں 18 ماہ پر مشتمل عملی تربیت حاصل کریں گے۔

یہ اقدام ریکوڈک مائننگ کمپنی کے اس عزم کا عملی مظہر ہے جس کے تحت مقامی نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کر کے قیمتی انسانی سرمایہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ نہ صرف کمپنی کے مستقبل کے اہم ستون بن سکیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2023-24 کے دوران نو سے دس انجینئرز پر مشتمل دو گروپس کو ارجنٹینا اور زیمبیا میں بیرک کے دیگر منصوبوں پر مائننگ کے شعبے میں تربیت فراہم کی گئی تھی۔

منصوبے کے نمائندگان کے مطابق یہ بین الاقوامی عملی تربیت نوجوان انجینئرز کو جدید مائننگ آپریشنز کی فہم، مہارت اور عالمی معیار کے تجربات سے آراستہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ نوجوان نہ صرف ریکوڈک منصوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ اپنی کمیونٹی میں بھی مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں