سوشل میڈیا کے نئے ہیرو،ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

سوشل میڈیا کے نئے ہیرو،ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

سوشل میڈیا کے نئے ہیرو،ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں عسکری حکمتِ عملی اور قومی دفاع کی باتیں ہو رہی ہیں، وہیں کئی فوجی ترجمان عوامی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔ ان ہی چہروں میں ایک نمایاں نام ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا ہے، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر وائرل ہو چکے ہیں۔

ہم ایک ایسی سیریز کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ان تمام ملٹری چہروں کو نمایاں کیا جائے گا جو جنگی حالات میں عوامی سطح پر مقبول ہوئے۔ اس سیریز کی پہلی قسط میں ہم بات کریں گے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی—جن کی شخصیت، اندازِ گفتگو اور پیشہ ورانہ انداز نے عوام، خصوصاً خواتین کو بے حد متاثر کیا ہے۔

اورنگزیب احمد کی پر اعتماد گفتگو، نفیس شخصیت اور مردانہ وجاہت نے انہیں “سوشل میڈیا اسٹار” بنا دیا ہے۔ ان پر مبنی میمز، ویڈیوز اور تبصرے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں وائرل ہو رہے ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کی سوشل میڈیا صارفین—خصوصاً خواتین—بھی ان کی شخصیت کو سراہتی نظر آ رہی ہیں۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ایئر فورس کے سینئر افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ جنگی حالات میں ان کی بریفنگز اور میڈیا پر پرسکون و باوقار اندازِ گفتگو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی زیر بحث آ چکی ہیں۔

ایئر فورس کے ترجمان نے صحافی منزہ انوار کو بتایا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے تین دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے دوران وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس، اور ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ)، ڈی جی پی آر، اور ڈی جی وارفیئر اینڈ اسٹریٹیجی کی خدمات بھی انجام دیں۔

انہوں نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا، اور اسی ادارے میں فیکلٹی ممبر و ڈائریکٹنگ اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی وہ پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، خصوصاً سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کمانڈر کے طور پر۔

اس وقت وہ ایئر ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی ویڈیوز، تقاریر اور انٹرویوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ان کے بارے میں نہ صرف پاکستان کی خواتین بلکہ بھارت کی لڑکیاں بھی مداحی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کی شخصیت کو “نفیس، مردانہ وجاہت کا حامل، اور باوقار” قرار دیا جا رہا ہے، اور ان پر مبنی متعدد میمز بھی گردش کر رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں