خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار شہید

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار شہید

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار شہید

کوئٹہ (نیوز رپورٹر) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے چار اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نال تحصیل کے علاقے صمند میں پیش آیا جہاں رات کی تاریکی میں متعدد مسلح دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار، جن کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملہ سی پیک روٹ پر واقع اس چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے جرات مندی سے مقابلہ کیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہید اہلکاروں کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشتگرد حملوں کا مسلسل سامنا ہے، جس کے باعث فورسز کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں