کوئٹہ: لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے لیفٹیننٹ صفی اللہ اور میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ صفی اللہ اور میجر احمر رضا کی جرأت و بہادری کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ہمارا وطن محفوظ ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کے دوران کمانڈر 12 کور اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ان کے عزم کو سراہا اور وطن کی خدمت میں ان قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
Author
Post Views: 5