کیا جنگ بندی 18 مئی کو ختم ہو جائیگی؟ سیکیورٹی ذرائع نے ابہام دور کر دیا

کیا جنگ بندی 18 مئی کو ختم ہو جائیگی؟ سیکیورٹی ذرائع نے ابہام دور کر دیا

کیا جنگ بندی 18 مئی کو ختم ہو جائیگی؟ سیکیورٹی ذرائع نے ابہام دور کر دیا

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے اعلان پر بعض بھارتی بیانات کے باعث پیدا ہونے والے ابہام پر سیکیورٹی ذرائع نے دوٹوک موقف اختیار کر لیا ہے۔

گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاک بھارت افواج کے اعلیٰ حکام کے درمیان بدھ اور جمعرات کو رابطے ہوئے، جن میں جنگ بندی کے معاہدے کو 18 مئی (اتوار) تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر سوالات اٹھنے لگے کہ آیا یہ جنگ بندی صرف مخصوص مدت کے لیے ہے یا طویل المدت بنیاد پر؟

سیکیورٹی ذرائع نے اس ابہام کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کسی مخصوص تاریخ تک محدود نہیں بلکہ یہ اصولی طور پر اس وقت تک مؤثر رہتی ہے جب تک دونوں میں سے کوئی ایک فریق اس کی خلاف ورزی نہ کرے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان ہمیشہ کی طرح بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت اور ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے جنگ بندی کو ’عارضی‘ قرار دیے جانے کے بعد پاکستان میں اس معاہدے کی مدت اور مستقبل کے امکانات پر بحث جاری تھی، تاہم سیکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے پالیسی واضح کر دی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں