پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے نمایاں کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت اور درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کی توقع ہے۔ موجودہ ٹیکس شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے، 15 مئی کو پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں 3 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے، جس کا اثر مقامی نرخوں پر پڑنے کا امکان ہے۔
فی الوقت ایکس ڈپو پر پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے، جو ممکنہ کمی کے بعد مزید کم ہو سکتی ہے۔