آپریشن بنیان مرصوص: پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کو بدترین نقصان

آپریشن بنیان مرصوص: پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کو بدترین نقصان

اسلام آباد: بھارت کے ساتھ حالیہ فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے دشمن کو کاری ضرب لگا دی، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے تباہ جبکہ پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے کم از کم پانچ طیارے مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوئے۔ ان واقعات میں کئی بھارتی پائلٹس زخمی ہوئے، جبکہ بعض کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ:

ایک بھارتی لڑاکا طیارہ اننت ناگ میں گرا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ طیارے کی ایجکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ سے ملی۔

دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں تباہ ہوا، دونوں پائلٹس کو شدید زخمی حالت میں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔

تیسرا طیارہ پنتھیال، رامسو، ضلع رام بن میں گرا، پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ زخمی حالت میں ادھم پور آرمی اسپتال پہنچایا گیا۔

چوتھا طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں جاگرا، دونوں پائلٹس زخمی ہوئے اور اکھنور فوجی اسپتال منتقل کیے گئے۔

پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں تباہ ہوا، جبکہ ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (RPV) کو جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل دور مار گرایا گیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی یہ بھاری تباہی اس کی جنگی تیاری اور حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔ ماہرین نے آپریشن بنیان مرصوص کو بھارتی فضائیہ کے لیے ایک “عسکری ناکامی کی علامت” قرار دیا ہے۔

یاد رہے، اس سے قبل بھی بھارتی ایئر مارشل کی جانب سے پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرنے کا ایک مبہم اعتراف سامنے آچکا ہے، جو صورتحال کی سنجیدگی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں