گوادر: دستی بم حملے میں پولیس اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

 گوادر: دستی بم حملے میں پولیس اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

 گوادر: دستی بم حملے میں پولیس اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب واقع ایک گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے لگے تو پولیس سے مڈبھیڑ کے دوران ایک اہلکار، محمد خماری، فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ایک دہشت گرد شاہجہان ولد دل مراد موقع پر ہی مارا گیا، جب کہ دوسرا، شہزاد ولد وحید، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی مکران ڈاکٹر پرویز خان عمرانی نے کہا کہ شہید محمد خماری کی قربانی بے مثال ہے، اور گوادر کو اپنے اس بہادر بیٹے پر فخر ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید نے پولیس فورس کے مورال کو بلند کیا ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ضلعی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سٹی پولیس پوسٹ کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ان کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جب کہ خاندان کے ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں