وزیراعظم، صدر اور بلاول بھٹو یک زبان، افواجِ پاکستان کی جرات کو سلام

وزیراعظم، صدر اور بلاول بھٹو یک زبان، افواجِ پاکستان کی جرات کو سلام

وزیراعظم، صدر اور بلاول بھٹو یک زبان، افواجِ پاکستان کی جرات کو سلام

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی فیصلہ کن جوابی کارروائی پر ملک کی اعلیٰ قیادت یک زبان ہوگئی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قومی دفاع کے اہم مرحلے پر حکومت کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں وزیرِاعظم نے قوم کی مثالی رہنمائی کی، اور بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملکی سالمیت کے تحفظ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دشمن کے خلاف مؤثر کارروائی پر افواجِ پاکستان اور فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی اتحاد کی زندہ علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی سلسلے میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو بھارت کو دیے گئے مؤثر اور فیصلہ کن فوجی جواب سے آگاہ کیا۔

صدرِ مملکت نے افواجِ پاکستان کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کو اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

افواجِ پاکستان کی جرات کو سلام

Author

اپنا تبصرہ لکھیں