سندھ میں گیس کا خزانہ دریافت

سندھ میں گیس کا خزانہ دریافت

سندھ میں گیس کا خزانہ دریافت

کراچی: ماڑی انرجیز نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ذخائر سوہو ون کنویں سے سجاول بلاک میں دریافت ہوئے، جہاں روزانہ 30 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف) گیس پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس بار پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت ہوئی ہے، جو کہ تکنیکی اعتبار سے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی مزید تلاش کے امکانات روشن کر دیے ہیں، اور اب مزید فارمیشنز کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں بھی اسپن وام ون کنویں سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ماڑی انرجیز کے مطابق یہ وہاں سے دوسری بڑی دریافت تھی۔

توانائی شعبے میں یہ کامیابیاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے ممکن ہو سکیں، جس نے 2020 کے بعد پہلی بار ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ یقینی بنایا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نہ صرف مقامی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے بلکہ دریافتوں کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں