پاکستانی شہریوں نے بھارتی رافیل کے پرزے OLX پر فروخت کیلئے لگا دیے

رافیل کے پرزے OLX پر، پاکستانیوں کا دشمن پر طنزیہ وار

رافیل کے پرزے OLX پر، پاکستانیوں کا دشمن پر طنزیہ وار

 حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانیوں نے نہ صرف دشمن کے طیارے مار گرائے بلکہ تخلیقی مزاح کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا گیا کہ پاکستانی شہریوں نے مار گرائے گئے بھارتی رافیل طیارے کے مبینہ پرزے مشہور آن لائن پلیٹ فارم OLX پر فروخت کے لیے پیش کر دیے۔

اشتہارات میں “رافیل کا اصلی پَر”، “بھارتی مگ 21 کے انجن کا حصہ”، اور “ڈرون کا اصلی پنکھا” جیسے دلچسپ عنوانات دیے گئے۔ ایک اشتہار میں لکھا گیا، “فخر سے بھارتی ٹیکنالوجی بیچ رہے ہیں! دشمن کا غرور، اب آپ کے ڈرائنگ روم کی زینت بنے گا!”۔

مزید دلچسپ بات یہ کہ قیمتیں 5 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک رکھی گئیں اور کچھ اشتہارات میں لکھا گیا، “صرف پاکستانیوں کے لیے ڈسکاؤنٹ، انڈیا والوں کے لیے نہیں!”۔

اگرچہ اب تک کسی سرکاری ادارے کی جانب سے ان اشتہارات پر ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر یہ معاملہ خوب زیرِ بحث ہے۔ یہ واقعہ پاکستانی عوام کے حسِ مزاح، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار بن گیا ہے، جس نے سنجیدہ حالات میں بھی مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں