لاہور میں دھماکوں کے بعد لوگوں میں افرا تفری، فائرنگ کی آوازوں نے شہر کو دہلا دیا

لاہور میں دھماکوں کے بعد لوگوں میں افرا تفری، فائرنگ کی آوازوں نے شہر کو دہلا دیا

لاہور میں دھماکوں کے بعد لوگوں میں افرا تفری، فائرنگ کی آوازوں نے شہر کو دہلا دیا

لاہور: شہر کے والٹن اور برکی روڈ کے اطراف میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سن کر مقامی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق، آسمان میں پیراشوٹ سے فائرنگ کی جارہی تھی، جس نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے گردونواح میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سائرن بجنے شروع ہو گئے۔ دھماکوں کی شدت ایسی تھی کہ ان کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور شہر میں افرا تفری کا منظر تھا۔

اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی تھی، جس کے دوران پاکستانی فوج نے بھارت کے 12 ڈرون مار گرائے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور کراچی میں ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں سندھ کے علاقے میانوں میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا، جبکہ لاہور کے قریب ہونے والے حملے میں پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ آج صبح بھی والٹن روڈ کے علاقے میں تین زوردار دھماکے ہوئے تھے، جس سے لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں