نیو یارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مرد آہن قرار دیدیا

نیو یارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مرد آہن قرار دیدیا

نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو ’’مردِ آہن‘‘ کا لقب دے دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق جنرل عاصم منیر نے مشکل حالات میں پاکستان کے واضح مؤقف کو نہ صرف تشکیل دیا بلکہ اسے عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش بھی کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے سیاسی اور معاشی بحرانوں میں گھری قوم کو متحد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نیویارک ٹائمز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ جنرل عاصم منیر نے مشکل ترین حالات میں قیادت کا لوہا منوایا۔

امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ جنرل عاصم منیر کا حالیہ خطاب، کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے دوٹوک اور بھرپور جواب کے عزم کا اظہار تھا، جو ملکی دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں