پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگر اگر دشمن نے جارحیت مسلط کی تو پاک فوج اسے منہ توڑ جواب دے گی۔ انہوں نے یہ بات قومی سلامتی سے متعلق ان کیمرا اجلاس میں کہی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو حالیہ سکیورٹی صورتحال، بالخصوص بھارتی علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ممکنہ خطرات اور افواج پاکستان کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں حکومتی اتحاد کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے افواج پاکستان ہر سطح پر تیار ہیں۔ بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو سفارتی کوششوں اور ریاستی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اس بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق موجودہ حساس صورتحال میں ان کیمرا بریفنگ کی بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلانا زیادہ مناسب اقدام ہوتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں