پہلگام حملہ ڈرامہ نکلا؟ بھارتی رپورٹر نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

پہلگام حملہ ڈرامہ نکلا؟ بھارتی رپورٹر نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

پہلگام حملہ ڈرامہ نکلا؟ بھارتی رپورٹر نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

پہلگام: بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے ایک اہم رپورٹ میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق کو بے نقاب کر دیا۔ یہ انکشافات ایک کشمیری ڈرائیور کی زبانی سامنے آئے، جنہیں ارچنا تیواری نے حقائق کی تلاش کے دوران خود ریکارڈ کیا۔

گفتگو کے دوران کشمیری ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ بھارتی میڈیا عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔ ارچنا تیواری کے اس سوال پر کہ کیا چھ دن پرانی شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی ہلاکت کا واقعہ سچ تھا، ڈرائیور نے واضح الفاظ میں کہا، “نہیں، یہ سب جھوٹ ہے، لڑکا زندہ ہے اور یہ صرف ایک ڈرامہ ہے۔”

جب ارچنا نے پوچھا کہ کیا بیوہ کا بیان اور متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو بھی جعلی ہے؟ تو ڈرائیور کا کہنا تھا، “یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے، اور بھارت میں ہر طرف جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔”

کشمیری ڈرائیور نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “مودی سرکار کا معاشی قتل عام جاری رہا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔” اس نے مزید کہا کہ “یہ سب مودی کا ڈرامہ ہے، اور اگر جنگ چھڑ گئی تو سب سے پہلے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہی بھاگیں گے۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ارچنا تیواری کی رپورٹ بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ ان کے مطابق پہلگام واقعہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کا مقصد عوامی جذبات کو مشتعل کرنا اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

کشمیری ڈرائیور کی سچی اور بے باک گفتگو نہ صرف مودی سرکار کی پالیسیوں کو آئینہ دکھاتی ہے بلکہ کشمیری عوام کے دلی جذبات اور موجودہ حالات کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں