لاہور نیویارک، لندن، پیرس سے بھی زیادہ محفوظ! عالمی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

لاہور نیویارک، لندن، پیرس سے بھی زیادہ محفوظ، عالمی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

لاہور نیویارک، لندن، پیرس سے بھی زیادہ محفوظ،عالمی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

لاہور: عالمی سطح پر جرائم کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی معتبر ایجنسی “نمبیو” کی جانب سے جاری کردہ 2025 کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس میں لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کو دنیا بھر کے جرائم انڈیکس میں 37ویں جبکہ محفوظ ترین شہروں میں 63ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو کہ ایک غیرمعمولی پیشرفت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور اب نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ شہر بن چکا ہے۔نمبیو کی رپورٹ نے لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کو مؤثر پولیس حکمت عملیوں اور ڈیٹا بیسڈ پالیسی سازی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان رپورٹ شدہ جرائم 67,585 سے کم ہو کر اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 34,091 رہ گئے۔

رپورٹ میں درج ذیل شعبوں میں نمایاں بہتری کو اجاگر کیا گیا:

نمبر.1 .ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں 64 فیصد کمی،

نمبر.2.عام ڈکیتیوں میں 55 فیصد کمی

نمبر.3موٹرسائیکل چوری میں 33 فیصد، راہزنی میں 42 فیصد کمی

نمبر.4کار اور دیگر گاڑیوں کی چوری میں بالترتیب 33 اور 39 فیصد کمی

اندرونی احتسابی عمل کے تحت 400 سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بدعنوانی ثابت ہونے پر 4 اسٹیشن ہاؤس افسران کو انہی کے تھانوں میں قید بھی کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق یہ کامیابی ٹیکنالوجی، ڈیٹا بیسڈ پولیسنگ، میرٹ پر مبنی تقرریوں اور عادی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے ان علاقوں میں اضافی نفری اور جدید آلات تعینات کیے۔

فیصل کامران نے ٹیم ورک کو کامیابی کا اصل راز قرار دیتے ہوئے کہا:”ہمارا اگلا ہدف لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا ہے۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں