سنجاوی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
سنجاوی کے علاقے چوتیر کے قریب سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران مسلح دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، جس کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کی،
تاہم بھرپور جوابی کارروائی میں تمام دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے.مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔