بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف کے انکشافات نے ہلچل مچا دی

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف کے انکشافات نے ہلچل مچا دی

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف کے انکشافات نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پیلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور پاکستان دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی بغاوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر الزامات لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستیں، بشمول چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ، دہلی حکومت کے خلاف بغاوتوں کا سامنا کر رہی ہیں اور وہاں کے عوام اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور قتل عام ہو رہا ہے، اور یہی ظلم بھارتی ریاست کے خلاف بغاوت کی اصل وجہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کے الزامات کی بھینٹ چڑھانا افسوسناک ہے، اور پاکستان ایسی کارروائیوں کا سخت مخالف ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کے لیے ہمیشہ آسان راستہ رہا ہے، حالانکہ خود پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف کئی ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، جنہیں عالمی سطح پر پیش بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلانے میں بھارت براہِ راست ملوث ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں