چین سے اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے، وزیراعظم

چین سے اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے، وزیراعظم

چین سے اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ یہ بات انہوں نے چینی اسپیس کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت چیئرمین زو منگ کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے اسپیس ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، اور وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام اور سپارکو کے ساتھ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزا فاطمہ، مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ چینی وفد نے پاکستان کی پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں