خیبرپختونخوا میں خوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن کامیاب

خیبرپختونخوا میں خوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن کامیاب

خیبرپختونخوا میں خوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن کامیاب

خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جنوبی وزیرستان میں ذبیح اللہ عرف ذاکران نامی مطلوب خارجی انجام کو پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔یاد رہے کہ تین روز قبل سوات میں بھی ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔ ان دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں