پاکستان اور یو اے ای میں اربوں کی شراکت، کون کونسے منصوبے طے پا گئے؟

پاکستان اور یو اے ای میں اربوں کی شراکت، کون کونسے منصوبے طے پا گئے؟

پاکستان اور یو اے ای میں اربوں کی شراکت، کون کونسے منصوبے طے پا گئے؟

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا۔ اہم معاہدوں میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن پاکستان اور وزارت ثقافت یو اے ای کے مابین ثقافتی تعاون، قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کا قیام، اور یو اے ای-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ یہ بزنس کونسل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان قائم کی جائے گی۔

قبل ازیں، یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دفتر خارجہ پہنچے جہاں اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور وفد کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں، ان کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخ عبداللہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستانی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام یو اے ای کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں