پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا، 266ویں پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو، کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ فرانسس آج صبح 7:35 بجے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا کا شکار تھے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے 20 اپریل 2025 کو ایسٹر اتوار کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں “اربے ایٹ اوربی” (Urbi et Orbi) دعا ادا کی۔

ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی، جیسا کہ انہوں نے اپنی وصیت میں ہدایت دی تھی۔ تاریخی طور پر، وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن سٹی سے باہر دفن کیا جائیگا۔

پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔ وہ 2013 میں پوپ منتخب ہوئے اور پہلے لاطینی امریکی و پہلے یسوعی پوپ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے دور میں پوپائیت میں نمایاں اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔ انہوں نے سماجی انصاف، ماحولیاتی تحفظ، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوپ فرانسس کی زندگی خدا اور چرچ کی بے لوث خدمت میں گزری، اور ان کی روحانی قیادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں