گھر بیٹھے ویزا، کم خرچ میں بیرونِ ملک سیر کا سنہری موقع
پاکستانی سیاحوں کے لیے خوشخبری! اب ملائیشیا کا سیاحتی ویزا حاصل کرنا نہایت آسان اور سستا ہو گیا ہے۔ پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے حکومتِ ملائیشیا نے ای ویزا سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔
ای ویزا کی کل لاگت میں شامل ہے:
ویزا فیس: 20 ملائیشین رنگٹ (تقریباً 1,258 روپے)
سروس چارج: 105 رنگٹ (علیحدہ سے)
تمام ادائیگیاں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔
ای ویزا کی مدت 6 ماہ ہے، اور اس کے لیے درکار دستاویزات درج ذیل ہیں:
6 ماہ تک کارآمد پاسپورٹ کا پہلا صفحہ
پاسپورٹ سائز تصویر
ہوٹل بکنگ
ریٹرن ٹکٹ
مالی وسائل کا ثبوت
یہ سہولت ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے سیاحت، تجارت اور تعلیم کے میدان میں نیا در کھولتی ہے، اور تمام تر عمل گھر بیٹھے آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔