سعودی شہریوں کیلئے پاکستان کے دروازے کھل گئے، ویزا کی شرط ختم

سعودی شہریوں کیلئے پاکستان کے دروازے کھل گئے، ویزا کی شرط ختم

سعودی شہریوں کیلئے پاکستان کے دروازے کھل گئے، ویزا کی شرط ختم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔

یہ اعلان وزیر داخلہ کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران سامنے آیا، جو ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفارتخانے میں ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے پاک-گلف تعاون کونسل کے تحت انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی و اقتصادی میدان میں تعاون قابلِ تحسین ہے، اور مزید مضبوطی کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ اس ضمن میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط نافذ کی جا رہی ہیں تاکہ غیر ذمہ دار عناصر کو روکا جا سکے۔

انہوں نے ایک اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مقدمے میں سعودی عرب میں قید ایک بے گناہ پاکستانی خاندان کی رہائی سعودی حکومت کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوئی۔ پانچ افراد پر مشتمل یہ خاندان اب وطن واپس آ چکا ہے، جس پر انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مضبوط اور برادرانہ ہیں، اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں