کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکا، کمسن بچہ زخمی

کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکا، کمسن بچہ زخمی

کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکا، کمسن بچہ زخمی

کوئٹہ کے مصروف علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر لینڈ مائن کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی رائے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دی جائے گی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تفتیشی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہیں۔حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں