خطرہ ٹلا نہیں! اسلام آباد میں اولوں کی بارش کا نیا حملہ متوقع

خطرہ ٹلا نہیں! اسلام آباد میں اولوں کی بارش کا نیا حملہ متوقع

خطرہ ٹلا نہیں! اسلام آباد میں اولوں کی بارش کا نیا حملہ متوقع

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ حالیہ بدھ کے روز اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے تھے۔ فیصل مسجد کی کھڑکیاں بھی اولوں کی شدت سے متاثر ہوئیں۔

ژالہ باری کے باعث سڑکوں، پارکوں اور گھروں کے صحن برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے تھے، جبکہ کھلی جگہ پر موجود گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے دوران اچانک پیدا ہونے والی موسمی تبدیلیاں ایسی ژالہ باری کا سبب بنتی ہیں، اور ایسی صورتحال آئندہ دنوں میں دوبارہ پیش آسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیرات نے پاکستان کے خطے کو خاص طور پر متاثر کیا ہے اور غیر متوقع موسمی مظاہر اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے خطرے سے متعلق پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے، اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کھلی جگہوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں