جنید انوار چوہدری سے یو بو کی ملاقات، گوادر کو سمندری خوراک کا حب بنانے پر اتفاق

جنید انوار چوہدری سے یو بو کی ملاقات، گوادر کو سمندری خوراک کا حب بنانے پر اتفاق

چائنہ پورٹس کمپنی کے چیئرمین پروفیسر یو بو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری سے اہم ملاقات کی جس میں گوادر میں جدید ایکوا کلچر (آبی زراعت) صنعت قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کو سمندری خوراک کی پیداوار اور پروسیسنگ کا علاقائی مرکز بنایا جائے گا، جس سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔ انہوں نے چین کی کمپنی کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طویل ساحلی علاقے میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کا قدرتی ساحل آبی زراعت کے لیے انتہائی موزوں حالات فراہم کرتا ہے، اور اگر جدید ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری کا درست امتزاج ہو تو پاکستان اس شعبے میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے گوادر میں جدید ایکواکلچر کے قیام کی یہ پیشکش نہ صرف غذائی تحفظ اور برآمدات میں اضافہ کا باعث بنے گی بلکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار اور تربیت کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں