بیرون ملک سے موبائل لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری! ٹیکس کم ہونے والا ہے؟
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں جاری اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ایئرپورٹس پر گرین چینل کی سہولت بحال کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے فیصلے اب 90 دن کے بجائے 60 دن میں کیے جائیں گے۔اوورسیز کنونشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔