مستونگ میں دہشت کی لہر: پولیس ٹرک پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

مستونگ میں دہشت کی لہر: پولیس ٹرک پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

مستونگ میں دہشت کی لہر: پولیس ٹرک پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں تین اہلکار شہید اور سولہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت، شاہد رند کے مطابق دھماکہ ایک آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول اسپتال کو ایمرجنسی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں