ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کی خبریں بے بنیاد قرار، عدالت کا فیصلہ تاحال محفوظ

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کی خبریں بے بنیاد قرار، عدالت کا فیصلہ تاحال محفوظ

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کی خبریں بے بنیاد قرار، عدالت کا فیصلہ تاحال محفوظ

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ قانونی ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ تاحال سنایا نہیں گیا۔

انسانی حقوق کے حلقوں اور بلوچ سیاسی کارکنوں میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے، جبکہ بلوچستان بھر میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جبری گمشدگی اور گرفتاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وکلاء تنظیموں نے بھی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد فیصلہ سنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

بلوچستان یکجہتی کمیٹی کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کو گزشتہ کئی ہفتوں سے حراست میں رکھا گیا ہے، اور ان کی رہائی کے بغیر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی جدوجہد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایک مؤثر اور توانا آواز سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی رہائی کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مہم جاری ہے، لیکن اب تک کوئی واضح قانونی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں