کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست کمی، خریداروں کیلئے سنہری موقع

کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست کمی، خریداروں کیلئے سنہری موقع

کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست کمی، خریداروں کیلئے سنہری موقع

بلوچستان(رپورٹ)کوئٹہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں حالیہ برسوں میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ شہر کے وسطی علاقوں میں زمین اور جائیداد کی قیمتوں میں کمی نے خریداروں کے لیے ایک سنہری موقع پیدا کر دیا ہے۔

چند برس پہلے تک جہاں یہاں کے علاقے کروڑوں روپے میں فروخت ہوتے تھے، وہی اب ان قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔مقامی شہری وقاص احمد نے بتایا کہ وہ موجودہ امن و امان کی صورتحال سے مایوس ہو کر اپنا مکان فروخت کرنے کی سوچ رہے ہیں، جو کہ 50 لاکھ روپے میں خریدا تھا، لیکن اب اس کی قیمت 30 لاکھ تک بھی نہیں پہنچ پا رہی۔ اسی طرح دیگر مکانات بھی سونے کی قیمت پر خریدے گئے تھے، لیکن اب انہیں مٹی کی قیمت میں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

پراپرٹی ڈیلر عرفان الحق نے وضاحت دی کہ کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا سبب شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور افغان مہاجرین کا انخلا ہے۔ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے کے بعد، مہاجرین بڑی تعداد میں اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار بھی اس مارکیٹ میں قدم رکھنے سے گریز کر رہے ہیں۔لیکن یہ سب خریداروں کے لیے خوشخبری ہے، اب قیمتوں میں کمی کے بعد، وہ جو پراپرٹی کبھی کروڑوں میں خریدنے کا خواب دیکھتے تھے، اب وہ وہی جائیداد کم قیمتوں پر خرید سکتے ہیں۔ یہ وقت ہے اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھانے کا، کیونکہ قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں