کوئٹہ: مستونگ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جا سکے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں